Uncategorized

!غزہ پر بمباری فوری بند کی جائے ،آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل کو انتباہ

ایرانی ایلیٹ اور اعلیٰ علمی ماہرین نے امام خمینی (رہ) کے روضہ پر حاضری دیتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہے تو مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا، غاصب صیہونی حکومت کا مواخذہ ہونا چاہیے۔

ہماری معلومات کے مطابق صیہونی حکومت کی گزشتہ ہفتے سے جاری جارحیت امریکیوں کے ایما پر روا رکھی جارہی ہے ۔

امریکہ حالیہ جرائم کا ذمہ دار ہے۔ فلسطینیوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہئے۔ خدا نے علماء اور دانشمندوں (سائنسدانوں) سے عہد لیا ہے کہ وہ ظلم و ستم پر خاموشی اختیار نہیں کریں گے اور ردعمل کا اظہار کریں گے۔

آج غزہ کے معاملے میں یہ ردعمل ہم سب پر ہے۔ ہمیں ردعمل کا اظہار کرنا ہوگا۔

وہاں کوئی بھوکا ہے، کوئی بمباری کی زد میں ہے،  سینکڑوں شہید کئے جا رہے ہیں۔

ایسے حالات میں ایک عالم اور اسکالر، چاہے وہ یونیورسٹی کا ہو یا حوزہ علمیہ کا اسے سچ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے، سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

موجودہ صورت حال میں علماء اور دانشوروں کے لیے حالات سے لاتعلقی بالکل جائز نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button