دنیا

حماس سے تعلقات ہیں اور جاری رہیں گے، ملائیشیا کا مغربی ممالک کو دوٹوک جواب

شیعیت نیوز: مغربی ممالک کی جانب سے حماس سے تعلقات ختم کرنے کے لئے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم انورابراہیم نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم کے ساتھ روابط ہیں اور مستقبل میں بھی برقرار رہیں گے۔

رائٹرز نے خبر دی ہے کہ ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے حماس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مغرب کے اعتراضات اور دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور مقاومتی تنظیم کے ساتھ مستقبل میں بھی روابط اور تعلقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائشیا حماس کے حوالے سے مغربی کے ساتھ یکساں مؤقف نہیں رکھتا ہے۔ حماس کے ساتھ تعلقات رکھنا ملائشیا کی پالیسی کا حصہ ہے جوکہ جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ فلسطینی تنظیم نے گذشتہ ہفتے طوفان الاقصی آپریشن میں مختصر مدت میں اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے تھے جس سے صہیونی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی حمایت میں آن لائن مہم، 25 لاکھ ایرانی جوان اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لئے تیار

صہیونی حکومت نے اس حملے کے بعد حواس باختہ ہوکر غزہ اور دیگر مقامات پر شہری آبادی اور سویلین کو نشانہ بناتے ہوئے اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج دھوکے بازی پر اتر آئی، شمالی غزہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ راستہ دکھایا، مہلت کے دوران نہتے فلسطینیوں پر بارود برسا دیا، خواتین اور بچوں سمیت250 فلسطینی راستے میں ہی شہید ہوگئے۔

عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2670 ہوگئی، ساڑھے 9 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عالمی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے کے جھوٹ کا پول کھول دیا، اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس کے عملے کو بھی نشانہ بنایا، بمباری کے بعد دل دہلا دینے والے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button