ایران

فلسطینیوں کی حمایت میں آن لائن مہم، 25 لاکھ ایرانی جوان اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لئے تیار

شیعیت نیوز: 72 گھنٹوں سے کم عرصے میں تقریبا 25 لاکھ افراد نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت سے مقابلے کے لئے آمادگی ظاہر کی۔ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی کے جواب میں صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں بے گناہ بچوں اور خواتین کے خلاف حملوں کے بعد بعض جوانوں نے ایک ویب سائٹ پر ایرانی عوام سے درخواست کی تھی کہ فلسطین پر قابض صہیونیوں کے خلاف جنگ کے لئے ’’میں بھی تیرا حریف ہوں‘‘ کے نام سے اندراج کرائیں۔

8 لاکھ افراد کی جانب سے استقبال اور رجسٹریشن کے بعد alaqsastorm.com کے ایڈریس کے ساتھ چینل 3 پر عمومی اعلان کیا گیا اور ناظرین سے اپیل کی گئی کہ اپنا نام ۳۰۰۰۲۱۲ پر ارسال کریں۔

72 گھنٹوں سے کم عرصے میں تقریبا 25 لاکھ افراد نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت سے مقابلے کے لئے آمادگی ظاہر کی۔ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الاقصی طوفان آپریشن جعلی صیہونی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہے، جنرل حسین سلامی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے ملائیشیا، تیونس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حالات کے سیاسی حل کا وقت ختم ہونے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آج ملائیشیا، تیونس اور پاکستان کے ہم منصبوں سے بات چیت کی جس میں میں غزہ میں صیہونیوں کے قتل و غارت اور جنگی جرائم کو فوری طور پر روک کر متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مسئلے کے سیاسی حل کا وقت نکلتا جارہا ہے اور اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ جنگ کا دائرہ دوسرے علاقوں تک پھیل جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button