دنیا

غزہ کے رہائشی علاقے ملیامیٹ اور مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے، مارٹن گریفتھس کی وارننگ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران کی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے غزہ کی ابترصورت حال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کولڈ سٹوریج لاشوں سے بھرے ہوئے ہیں اور رہائشی علاقے مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری مارٹن گریفتھس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تازہ ترین انسانی صورت حال کے بارے میں بتایا کہ غزہ میں نہ پانی ہے اور نہ ایندھن جبکہ خوراک کی سپلائی خطرناک حد تک کم ہے۔ مریضوں سے بھرے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سامنا ہے، کولڈ سٹوریج لاشوں سےبھرے ہوئے ہیں۔ مکانات، اسکول، پناہ گاہیں، صحت کے مراکز اور عبادت گاہیں شدید بمباری کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صہیونی جارحیت، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ کیا جائے، تمام ممالک فریقین سے جنگی قوانین کا احترام کرانے پر زور دیں۔

مارٹن گریفتھس نے مزید کہا کہ تمام ممالک فریقین کو مزید کشیدگی بڑھانے سے باز رکھیں۔

گریفتھس نے بتایا کہ تقریباً 2000 افراد شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہیں۔ غزہ کے تمام رہائشی علاقوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورت حال، جو پہلے ہی نازک ہے، تیزی سے ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔

گریفتھس نے کہا کہ جنگوں کے بھی اصول ہوتے ہیں اور ان اصولوں پر ہمیشہ تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے جسکے مطابق شہری ڈھانچوں کا انسانی ہمدردی کے تحت تحفظ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button