مشرق وسطی

غزہ پر صہیونی جارحیت، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

شیعیت نیوز: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے بارے میں جائزہ لینے کے لئے رکن کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے صہیونی حکومت غاصب حکومت کی جانب سے غزہ کے مظلوم اور نہتے شہریوں پر حملے کے بارے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے عوام کے محاصرے اور کھانے پانی اور دواؤں کی بندش روکی جائے، ایرانی وزیر خارجہ

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی تجویز پر 18 اکتوبر کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس تنظیم کے سیکریٹریٹ جدہ میں ہوگا۔

سعودی عرب نے اس سے پہلے بھی تنظیم کے اراکین کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سعودی چینل الاخباریہ کے مطابق سعودی عرب کی تجویز کا مقصد غزہ کی پٹی میں صہیونی جارحیت کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں 300 فلسطینی شہید ہوگئے ، فلسطینی وزارت صحت

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے آٹھویں روز صہیونی دہشت گرد فوج نے غزہ پر شمال، مشرق اور مغرب کی جانب سے وحشیانہ حملہ کیا ہے۔

غزہ پر صہیونی بربریت کے نتیجے میں اب تک 3000 فلسطینی شہید اور 8714 زخمی ہوگئے ہیں۔ غرب اردن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب صہیونی حملوں میں 64 بے گناہ شہری شہید اور 1100 زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button