مقبوضہ فلسطین

غزہ میں 300 فلسطینی شہید ہوگئے ، فلسطینی وزارت صحت

شیعیت نیوز: غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کی صبح بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں 300 فلسطینی شہید ہوگئے۔

المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 300 فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک اسپتالوں کے طبی عملے کے اٹھائیس افراد بھی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2228 فلسطینی شہید اور 8714 زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے عوام کے محاصرے اور کھانے پانی اور دواؤں کی بندش روکی جائے، ایرانی وزیر خارجہ

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ نودن میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں غرب اردن میں شہید ہونے والے بے گناہ فلسطینی کی تعداد 55 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 1200 ہوچـکی ہے

یاد رہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ نے 29ستمبر 2023 کوغاصب صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن طوفان الاقصی شروع کیا ۔ استقامتی فلسطینی محاذ کے اس ہمہ گیر میزائل، زمینی اور سمندری آپریشن میں مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور دیگر سرکاری مراکز پر وسیع حملوں میں اس غاصب حکومت کے پیکر پر ایسے کاری وار لگائے گئے اور ایسی ناقابل تلافی شکست سے دوچار کیا گیا جو سرزمین فلسطین پر قبضے کی پچھتر سالہ تاریخ میں بے نظیر ہے ۔ متعدد اعلی صیہونی عہدیداروں نے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں صیہونی فوج کی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت استقامتی فلسطینی محاذ سے اپنی اس تاریخی اور شرمناک شکست کا بدلہ بے گناہ اور نہتے فلسطینی عوام سے لے رہی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں جن میں وسیع پیمانے پر فارس بموں سمیت ممنوعہ ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے، ساٹھ فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button