فلسطین کی آزادی کا نقطہ آغاز ہوگیا،آئی ایس او کی استقامت فلسطین کانفرنس سے مقررین کا خطاب

14 اکتوبر, 2023 07:57

 شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ” استقامت فلسطین کانفرنس” کا لاہور میں انعقاد ہوا۔

کانفرنس کا انعقاد آئی ایس او کے مرکزی کنونشن "قرآن و اہلبیت "کے موقع پر ہوا۔

کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان،سابق وزیر تعلیم منیر گیلانی اور مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہر مسلمان کا فرض ہے

عالم کفر اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تو ہم فلسطین کا ساتھ کیوں نہیں دیتے آج کی حماس 30 سال پہلے والی نہیں، حزب اللہ اس کے ساتھ ہے اسرائیل کی پوری طاقت فیل ہو چکی ہے،

یہ کربلا سے سبق لینے کا نتیجہ ہے یہ کربلا کا درس ہے کہ حماس جان دینے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے، اور اسرائیلی جان بچانے کے لئے چھپ رہے ہیں اسرائیل مسجد اقصی کی قانونی اور جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتا تھا

پہلے غزہ قید اور دوسرے مسلم ممالک آزاد تھے، طوفان الاقصی کے بعد غزہ آزاد اور اسلامی ریاستیں قید ہیں۔

اسرائیل نام کا ملک تھا اور نہ رہے گا، فلسطین ملک تھا اور رہے گا

ان شاء للہ ہم اپنی آنکھوں سے اسرائیل کا خاتمہ دیکھیں گے اور مسجد الاقصی میں شیعہ سنی مل کر نماز ادا کریں گے

ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کی وکالت کرنے والوں کو پاکستان میں تنہا کریں گے۔ تکفیری متنازع بل کی منظوری پر شادیانے بجانے والے ناکام ہوئے ہیں۔

ہم میدان میں ہیں،اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے تکفیری پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدرکا انتخاب اور حمایت فسلطین ریلی مال روڈ لاہور پر ہوگی۔

9:58 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔