تکفیری جماعت تحریک لبیک کے اقدامات نے اسلام اور اہلِ مذہب دونوں کو نقصان پہنچایا، وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف
شیعیت نیوز : وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت کسی عالمِ دین یا مذہبی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ ان کالعدم دہشتگرد تکفیری جتھوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جنہوں نے مذہب کے نام پر ملک میں فساد، انتشار اور خونریزی پھیلائی۔
انہوں نے کہا کہ تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے مذہب کے مقدس نعروں کو اپنی سیاسی بقا اور طاقت کے حصول کے لیے استعمال کیا، جبکہ درحقیقت ان کے اقدامات نے اسلام اور اہلِ مذہب دونوں کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات اپنے دہشت گرد کارکنوں کی رہائی اور ذاتی مفادات کے لیے تھے، وزیرِ داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر نے کہا کہ “یہ عناصر دین کو ڈھال بنا کر اپنے سیاسی و ذاتی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے جلوس، احتجاج اور نعرے کسی دینی غیرت کا مظہر نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کے خلاف بغاوت کا اعلان ہیں۔”







