پنجاب حکومت کا ناصبی تکفیری جماعت تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن اثاثے ضبط، ہزاروں گرفتار
شیعیت نیوز : پنجاب حکومت نے نصیبی شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم جماعتوں جیسا سخت سلوک کیا جائے گا اور کسی رعایت کی گنجائش نہیں رکھی جائے گی۔
تنظیم کے خلاف حکم کے مطابق تمام اثاثے اور جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی، جبکہ بینک اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے جائیں گے۔ اب تک چار ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مزید گرفتاریاں ممکن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک لبیک کی منافقت بے نقاب: شہدائے کربلا کے غم کو “بدعت” کہنے والے آج اپنے دہشت گردوں پر رو رہے ہیں
حکومتی فیصلے کے تحت ٹی ایل پی کے ماتحت مذہبی ادارے محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں دے دیے جائیں گے تاکہ اُن اداروں کے اثاثوں اور سرگرمیوں پر سخت نگرانی برقرار رکھی جا سکے۔ ساتھ ہی تنظیم کے اشتہارات، بینرز اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ شدت پسندانہ پیغامات کی پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شدت پسندی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف حکومت کا ایک بڑا قدم ہے جو ملکِ گیر امن و امان کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھا جا رہا ہے۔ حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ کسی بھی قسم کی سیاسی یا مذہبی تنظیم جو عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالے، اس کے ساتھ عدالتی اور انتظامی طور پر سخت کارروائی کی جائے گی۔







