ایران

ایران کے نمائندہ دفتر نے واشنگٹن پوسٹ کے ڈالر کو منجمد کرنے کے دعوی کو خارج کر دیا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے واشنگٹن پوسٹ کے اس دعوی کو خارج کر دیا ہے کہ امریکہ اور قطر نے ایران کے آزاد ہونے والے 6 ارب ڈالر کر منجمد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ایران کے نمائندہ دفتر نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر صحیح نہيں ہے اور اس طرح کی خبروں کے شائع ہونے سے واشنگٹن پوسٹ کی شہرت کو نقصان پہنچے گے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ایشیا کی تمام مشکلات کی بنیاد صہیونی حکومت ہے، ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے نمائندہ دفتر کے بیان میں مزید کہا کہ امریکی سینیٹروں اور امریکی حکومت کو بخوبی علم ہے کہ وہ معاہدے سے پیچھے نہيں ہٹ سکتی۔ یہ رقم ایرانی قوم کی ہے کہ جسے ایران کی حکومت ایرانیوں کے لئے پابندیوں کے دائرے سے باہر کے مقاصد کے لئے استعمال کرے گی۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے دس اکتوبر کو بتایا تھا کہ کچھ سینیٹر ایران کے آزاد ہونے والے 6 ارب ڈالر کو بلاک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صیہونی حکومت اور امریکہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور اب امریکی میڈیا تشہیراتی پروپگنڈے اور نفسیاتی جنگ کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران بھی اس جنگ میں شامل ہے جبکہ امریکی حکام نے واضح طور پر اس کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button