کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات اپنے دہشت گرد کارکنوں کی رہائی اور ذاتی مفادات کے لیے تھے، وزیرِ داخلہ محسن نقوی

16 اکتوبر, 2025 19:28

شیعیت نیوز : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) سے آخری لمحے تک مذاکرات جاری رہے، مگر ہر بار ان کے مطالبات اور شرائط میں اضافہ ہوتا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جماعت دراصل ریاستِ پاکستان کے خلاف کھلی بغاوت پر اُتر چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں "تحریکِ لبیک کے رہنما ہر میٹنگ میں نئی شرائط لے آتے رہے۔ ہم نے ان سے بارہا کہا کہ امن و امان بحال کریں، کارکنوں کو واپس بلائیں، مگر ان کی ضد، شدت پسندی اور تشدد بڑھتا ہی گیا۔”

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک لبیک کی منافقت بے نقاب: شہدائے کربلا کے غم کو “بدعت” کہنے والے آج اپنے دہشت گردوں پر رو رہے ہیں

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ "ان کے جلوس فلسطین کے لیے نہیں تھے بلکہ اپنے دہشت گرد کارکنوں کی رہائی اور ذاتی مفادات کے لیے تھے۔ یہ مذہب کے مقدس نعروں کو اپنی سیاست اور تشدد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔”

وہاں سے اقتباس: حکومت نے صرف ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جو مسلح مزاحمت، فائرنگ اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث تھے۔

7:03 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔