آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی کا فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تازہ بیان
شیعیت نیوز: آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ نجف الاشرف ہمیشہ سے اور آج تک فلسطینی قضیہ اور امت اسلامیہ کے تمام برحق قضیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی کے دفتر سے جاری بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وصلی اللہ علی المبعوث رحمت للعالمین محمد وآلہ الغر المیامین واللعنت علی شانیئھم اجمعین
اللہ سبحانہ وتعالی نے فرمایا:
’’جب بھی (یہود) جنگ کی آگ بھڑکانا چاہیں گے، خدا اسے بجھا دے گا۔ یہ زمین میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، اور خدا مفسدوں کو پسند نہیں کرتا‘‘۔ (سورہ المائدہ آیہ 64)
صدق اللہ العلی العظیم
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں داخل ہونے سے جنگ دشمن کے لئے ایک بڑے سانحے میں تبدیل ہوجائے گی، العاروی
اما بعد، (حوزہ) نجف الاشرف ہمیشہ سے اور آج تک فلسطینی قضیہ اور امت اسلامیہ کے تمام برحق قضیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ہم کئی دنوں سے اپنی محبوب فلسطینی سرزمین میں ہونے والے واقعات کو اور غاصب صہیونی فوج کی جانب سے ہونے والے مظالم کو بغور دیکھ رہے ہیں، جس کے سبب اس مظلوم ملک کے ہزاروں بیٹے قربان ہوگئے ہیں۔ اور یہ صرف اس لیے ہے، کیونکہ وہ نوجوان اپنے حقوق کے مطالبے اور اپنی مقبوضہ زمین کو واپس حاصل کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
ہم اللہ عز و جل سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس امت سے اس غم کو دور کرے۔ اور ہم دنیا کے تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ غیور فلسطینی عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں، کیونکہ ہم اس سرطان کو، جس سے ہم مصیبت میں بڑے ہوئے ہیں، صرف باعظمت مومنین کے ہاتھوں سے ہی نکال پھینکا جائے گا۔
والسلام
مکتب آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی
12 اکتوبر 2023







