آئی ایس او کا لاہور میں حمایت مظلومین فلسطین ریلی نکالنے کا اعلان
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نے شیعت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کو لاہور میں حمایت فلسطین ریلی نکالی جائے گی۔
ریلی میں ملک بھر سے ہزاروں کارکن شریک ہوںگے ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلی سے نومنتخب مرکزی صدر بھی خطاب کریں گے
ریلی لاہور کے تاریخی مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ مظلومین جہان کی حمایت کی ہے ۔بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنے کیلئے ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو آئی ایس او کے تحت ریلیاں نکالی جاتی ہیں
آئی ایس او پاکستان فلسطینی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مظلومین کو فتح نصیب ہوگی







