مسلمان کا خون پانی ہے کیا؟ انسانیت کے ٹھیکیدار کہاں ہیں؟پاکستانی گلوکارہ کی تنقید
اسرائیل کے فسلطینیوں پروار میں تیزی آگئی۔ ہر گاڑی ایمبولینس بن گئی۔ظلم پہ پاکستانی گلوکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی۔
کہاں ہیں انسانیت کے ٹھیکدار؟رابی پیرز ادہ کی اسرائیلیوں پہ کڑی تنقید۔
سابق گلوکارہ رابی پیرزاد نے کہاکل میں نے ایک بیان سنا کہ اسرائیل کی عورتوں اور بچوں کو مت مارو، درست ہے لیکن اسرائیل جو فلسطین کی نسلیں ختم کررہا ہے،
کیاوہ افسوسناک نہیں؟
ہتھیار اب تلوار نہیں کہ آپ صرف مردوں کو ٹارگٹ کرکے ماریں، یہ جدید دور ہے، جب بم یا میزائل گِرتا ہے تو دیکھ کر نہیں گِرتا’۔
سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ حیرت ہے، فلسطین پر کسی کو ترس نہیں آتالیکن ظالم اسرائیل کی خواتین پر ترس آجاتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے سوال کیا کہ یہ انصاف کی باتیں اب کیوں کرتے ہیں؟
مسلمان کا خون پانی ہے کیا؟ اسرائیل کے حملے کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی خاندان کی تصویر بھی ایکس پر پوسٹ کی۔
رابی پیرزادہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ‘کہاں ہیں انسانیت کے ٹھیکدار؟







