حماس نے بتادیا اسرائیل ناقابل شکست نہیں! حامدمیر کا فلسطنیوں کو شاندار خراج تحسین

12 اکتوبر, 2023 10:18

شیعت نیوز: پاکستانی صحافی حامدمیر نے فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہ ہو وہ اپنے طاقتور دشمن پر فتح پانے کیلئے موت کو اپنا ہتھیار بنا لیتا ہے ۔

فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس کو بہت اچھی طرح پتہ تھا کہ اسرائیل پر ایک بڑے حملے کا نتیجہ غزہ کی تباہی کی صورت میں نکل سکتا ہے

لیکن حماس نے دنیا کو صرف یہ بتانا تھا کہ اسرائیل ناقابل شکست نہیں اور مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

اب آپ حماس کو دہشت گرد کہیں یا جنونیوں کا گروہ کہیں لیکن حماس نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ کچھ عرب ممالک کے حکمران اسرائیل کے سہولت کار بن کر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں کرسکتے

امن قائم کرنا ہے تو فلسطینیوں سے بھی بات کرنا پڑیگی۔

آج بھارت میں مسلمانوں کےساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھا اور اس ظلم وستم کا ردعمل حماس کے حملے کی صورت میں سامنے آیا

7:31 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔