فلسطین مظلوم مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے،علامہ احمد اقبال رضوی
مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ عالمی سامراج فسلطینیوں پہ مظالم کے پہاڑ ڈھارہاہے
مگر عالم اسلام بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
فلسطین مظلوم مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے تمام عرب اور اسلامی ممالک کو اسرائیل کی کھلی مخالفت کرنا ہوگی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرنا ہوگا۔
فلسطینیوں نے کسی ملک پر نہیں اپنے علاقہ خالی کروانے کیلئے حملہ کیا
اسرائیلی یزیدیت کے خلاف مسلم ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیئے۔







