دنیا

مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ امریکی پالیسی کی شکست کی دلیل ہے، صدر پوٹن

شیعیت نیوز: عراقی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ امریکی پالیسی کی واضح دلیل ہے۔

روسیا الیوم نے خبر دی ہے کہ عراقی وزیراعظم شیاع السودانی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کے بحران میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی اور بحران خطے میں امریکی پالیسی کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

امریکہ نے فریقین کے لئے قابل قبول حل پیش کرنے کے بجائے ایسا حل پیش کرنے کی کوشش کی جس کا محور امریکہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ روس عراق سمیت ہر ملک میں سویلین کو کم سے کم نقصان پہنچانے کے موقف کا حامی ہے۔ امریکہ نے ہر بار فلسطینی عوام کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ میں فلسیطنیوں کی نسل کشی کررہا ہے، وینزویلا صدر نیکولس مدورو

دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ایئر بیس پر پہنچائے گئے، تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ اہم فوجی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اس ہفتے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے امریکی حمایت اور مدد پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مشترکہ دشمن جانتے ہیں کہ ہماری فوجوں کے درمیان تعاون پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور یہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button