دنیا

اسرائیل غزہ میں فلسیطنیوں کی نسل کشی کررہا ہے، وینزویلا صدر نیکولس مدورو

شیعیت نیوز: وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے غزہ میں صہیونی حکومت کی وحشیانہ کاورائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر نےکہا ہے کہ وینزیویلا کے صدر نیکولس مدورو نے طوفان الاقصی کے جواب میں اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف کاروائیوں کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔

ٹی وی پر ایک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی فلسیطنیوں کی نسل کشی کی کوششیں دیکھی ہیں اس مرتبہ بھی یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

صدر نیکولس مدورو نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت عوام کے حقوق کے تحفظ اور فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر خودمختاری کے ساتھ مصالحت آمیز زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب نے اسرائیل کو فلسطینی قوم کے خلاف ہر قسم کے جرائم کی اجازت دے رکھی ہے، انصار اللہ

دوسری جانب اسرائیل نے امریکہ سے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے اضافی اسمارٹ بم اور انٹرسیپٹر میزائلوں کی مانگ کی ہے۔

امریکی وزارت جنگ (پینٹاگون) نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزارت جنگ نے امریکہ سے درکار ہتھیاروں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی ہے۔

اسمارٹ بموں کی درخواست کے ساتھ صیہونی حکومت غزہ پٹی کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کرنے اور فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دریں اثنا، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اعلان کیا کہ ایف بی آئی کے پاس اسرائیل میں حماس کے حملوں سے امریکہ کو خطرے کی نشاندہی کرنے والی کوئی خاص اور قابل یقین معلومات نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس نے پیر کو علی الصبح اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں کم از کم گیارہ امریکی ہلاک ہوئے ہیں اور یہ امریکی، ان صیہونیوں میں شامل ہیں کہ جنہیں حماس نے الاقصیٰ طوفان نامی کارروائی میں یرغمال بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button