اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کی دنیا سے اپیل، جمعے کو اللہ کا شکر ادا کریں اور یومِ طوفانِ الاقصیٰ منائیں

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعے کے روز پوری دنیا کے عوام سے یومِ طوفانِ الاقصیٰ منانے کی اپیل کر دی۔

حماس نے صیہونی حکومت کے خلاف حیران کردینے والے ملٹری آپریشن ’’طوفان الاقصیٰ‘‘ کی بے مثال کامیابی پر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے جمعے کے روز یومِ طوفانِ الاقصیٰ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے لیے میدان میں نکلیں۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے مسلمان نماز جمعہ کے بعد اللہ کا شکر ادا کریں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں تاکہ دنیا غاصب اسرائیلی فوج کے مظالم سے آگاہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے دو رہنما زکریا ابو معمر اور جواد ابو شمالہ شہید

حماس نے بالخصوص مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر نکلیں اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کریں اور غاصب فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان حملوں میں متعدد صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس چینل نے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے پریس آفس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک ایک سو اڑسٹھ عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہیں۔ جن میں ایک ہزار نو سو رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔ جبکہ بارہ ہزار چھ سو تیس رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ان میں سے پانچ سو ساٹھ مکانات رہائش کے قابل نہیں رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button