اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے دو رہنما زکریا ابو معمر اور جواد ابو شمالہ شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر تازہ حملوں میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دو سینیر رہنما زکریا ابو معمر اور جواد ابو شمالہ شہید ہوگئے ۔

غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان زکریا ابو معمر اور جواد ابو شمالہ غزہ پر صہیونی بمباری میں شہید ہو گئے۔

خان یونس میں تحریک حماس کے ذرائع نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ دونوں رہ نما 50 سالہ ابو معمر اور ابو شمالہ غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔

حماس نے دونوں رہنماؤں زکریا ابو معمر اور جواد ابو شمالہ کی شہادت کو فلسطینی قوم کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کا حصہ قرار دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں سمیت اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والے تمام فلسطینیوں کا خون رائے گاں نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری شروع کی تھی جس میں اب تک سات سو کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل کو زمین بوس کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے: صہیونی جرنیل کا اعتراف

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں العالم ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی ایکسٹرنل سروس کے دفتر تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں کی کوریج روکنے کی غرض سے منگل کو غزہ کے علاقے حی الرمال میں واقع العالم نیوز نیٹ ورک کے دفتر پر بمباری کی۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے کے بعد غزہ میں العالم چینل کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں العالم چینل کے کسی بھی کارکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

صیہونیوں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے منگل کی صبح غزہ میں صحافیوں کی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چھ صحافی شہید ہوگئے۔

صیہونی حکومت نے عمداً غزہ میں صحافیوں کی عمارت کو نشانہ بنایا تاکہ وہ اس شہر میں صیہونی فوجیوں کے جرائم کی کوریج کو روک سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button