ہم پاکستانی عوام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

10 اکتوبر, 2023 12:23

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی انجمن نوجوانان پاکستان اولڈ رضویہ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ "جشن میلاد الصادقین علیہم السلام” میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا عالم رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کے اُس فرزند کے انتظار میں ہے، جو ان تمام مسائل و مشکلات سے نجات دہندہ ہے، ہم سب کو اِس وقت رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، وہ اصول جو انسانیت کی فلاح و بہبود ان کی خدمت کا اصول ہے، انسانیت کی خدمت کا سب سے بڑا اصول یہ ہے کہ ہم سے کسی کو تکلیف نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک بارپھر پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکل گیا، شہیدذاکراہل بیتؑ محسن نقوی قتل کیس میں بری خبر سامنے آگئی

رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ کا پیروکار ہمیشہ عاجزی و انکساری کو پسند کرتا ہے، سب کا احترام کرتا ہے اور سب کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ دوسری بات کہ مظلوم فلسطینی عوام بہت وقت سے صیہونی ریاست اسرائیل کے ظلم و بربریت کا شکار رہی ہے، اس ظلم سے تنگ آکر اپنے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر اور مسجد الاقصیٰ کی حرمت کی خاطر فلسطینی مظلوم عوام یک آواز ہو کر اپنا دفاع کر رہی ہے اور ظالم کے خلاف اپنا مضبوط دفاع کرنا سب کا شرعی اور اصولی حق ہے، ہم پاکستانی عوام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

4:27 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top