دنیا

غزہ کو غذائی اجناس کی فراہمی روکنے پر انتونیو گوتریش کا شدید ردعمل

شیعیت نیوز: انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کے لئے غذائی اجناس اور زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر پابندی قابل قبول نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کو غذائی اجناس کی فراہمی روکنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انٹونیو گوترش نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کو غذائی اشیا اور بنیادی ضروریات کی چیزوں سے محروم کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ کی انسان دوستانہ امداد جاری رہنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، صدر کم جونگ اون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کے لئے غذائی اجناس اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو روکنا کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں۔ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کے انتہاد پسند وزیر جنگ نے غیر انسانی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان کا یہ حکم فلسطینی مجاہدین کے حملے روکنے میں ناکامی کا ردعمل قرار دیا جارہا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کا یہ اقدام مجاہدین کو مقبوضہ علاقوں میں پیش قدمی سے روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر دفتر نے کہا ہے کہ غزہ پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں اس علاقے کے ایک لاکھ تئیس ہزار پانچ سو اڑتیس سے زائد لوگ اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button