دنیا

فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، صدر کم جونگ اون

شیعیت نیوز: صدر کم جونگ اون نے صہیونی حکومت کے خلاف فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین عربوں اور مسلمانوں تک منحصر نہیں ہے بلکہ یہ ان کی آزادی کا مسئلہ ہے۔

المیادین نےکہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے فلسطینی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن میں صہیونی حکومت پر حملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ میں فلسطینوں کی حمایت کرتا ہوں۔ فلسطین صرف عربوں اور مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ان کی آزادی کا مسئلہ ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے مسلسل مظالم اور مسجد اقصی کی توہین کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غزہ کے اطراف میں مسلح کاروائی شروع کی ہے جس میں سینکڑوں صہیونی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔

مقاومت کے حملوں کے ردعمل میں صہیونی حکومت نے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے غزہ کے اطراف میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے چھے مجاہدین شہید

دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآف گیلنٹ کا بیان جنگی جرم ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ یہ بیان انتہائی نفرت آمیز ہے اور فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور بجلی سے محروم کرنا ایک اجتماعی سزا ہے۔

صیہونی وزیر جنگ نے پیر کے روز کہا ہے کہ جنگ کے اصول تبدیل ہوگئے ہيں۔ غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور تحریک حماس پچاس سال تک اس جنگ کو شروع کرنے پر پچھتائے گی۔

گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کا ردعمل، مزید پچاس سال تک ذہنوں میں رہے گا اور تحریک حماس کو اس آپریشن کے شروع کرنے پر پچھتاوا رہے گا۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے غزہ میں نسل کشی کرنے کے لیے اس حکومت کے ارادے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کو بہت سنگین بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اس سے نسلوں کے لیے حقیقت بدل جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button