دنیا

امریکہ اور ڈنمارک کے عوام کا فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: امریکہ اور ڈنمارک میں عوام کی بڑی تعداد فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرہ کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں عوام صہیونی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں

چند گھنٹے پہلے یمن کے مختلف شہروں میں عوام نے فلسطینی مقاومت اور طوفان الاقصی آپریشن کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔

یمن میں صعدہ، تعز، ریمہ اور حجہ میں عوامی سطح پر ریلیاں نکالی گئیں جس میں لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی مجاہدین کے لئے تہنیتی پیغام اور نعرے لکھے ہوئے تھے۔

دوسری طرف امریکی شہریوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے غزہ کے نہتے شہریوں کے حق میں اور صہیونی مظالم کے خلاف نعرے لگائے

صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں بمباری اور خواتین اور بچوں سے نہتے شہریوں کے قتل عام کے خلاف امریکی شہریوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ کے نہتے عوام کے حق اور صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مداخلت کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں : امیر قطر تمیم بن حمد کی جانب سے فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان

دوسری جانب صہیونی ادارہ توانائی اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کے بعد سب سے بڑا بجلی گھر بھی سائبر حملوں کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پیداوار کے کئی فیز بند ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ادارہ توانائی اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کے بعد سب سے بڑا بجلی گھر بھی سائبر حملوں کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پیداوار کے کئی فیز بند ہوگئے ہیں۔

ہیکرز نے بجلی گھر کی زیرزمین انفراسٹرکچر اور معاہدوں کے بارے میں محرمانہ اسناد بھی منتشر کی ہیں۔

طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد سائبر حملوں کا شکار ہونے والا یہ تیسرا بجلی گھر ہے۔

انتقامی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے زیر زمین بنیادی انفراسٹرکچر پر کاری وار کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button