مشرق وسطی

امیر قطر تمیم بن حمد کی جانب سے فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی عوام کے دفاعی حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر امیر قطر نے اپنے ملک کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے بارے میں فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور فلسطینی عوام اور سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان صہیونی کاروائیوں کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو دھچکہ لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب کو خواتین کی عزت پامال کرنے کا جواب دینا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

قطر کے امیر نے فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور صبر سے کام لینے کی اپیل کی اور کہا کہ قطر سویلین افراد کو امان دینے کو ترجیح دیتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی قطر کی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر مقاومتی تنظیموں کے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور مسجد اقصی کی توہین کا ردعمل ہے۔

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل فارمولا کے بغیر خطے میں امن ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ منصفانہ طور پر حل ہونا چاہئے۔ ہم فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے سفارتی کوششوں میں تیزی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری طرف یورپی کونسل کے سربراہ شارل میشل نے کہا کہ ہم سختی سے دہشت گردانہ اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں اور ان دشمنانہ حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو جلد از جلد رہا کیا جانا چاہئے اور ان مسائل کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا چاہئے۔ ہماری اولین ترجیح تشدد آمیز واقعات میں کمی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button