مشرق وسطی

مصری پولیس کے ہاتھوں 2 صیہونی سیاحوں کی ہلاکت

شیعیت نیوز: مصری سیکورٹی ذرائع نے اسکندریہ شہر میں مصری پولیس کے ہاتھوں 2 صیہونی سیاحوں کی ہلاکت کی اطلاع دی۔

الجزیرہ ٹی وی نے مصر کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملک کی پولیس فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ذاتی ہتھیار سے صیہونی سیاحوں پر گولی چلادی جس کے باعث 2 سیاح ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام کا فلسطینیوں کی فتح کا جشن ، ملک بھر میں جوش و خروش

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مصر کے اسکندریہ شہر میں اسرائیلی سیاحوں پر حملے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

نیز صیہونی حکومت کے چینل 14 نے بتایا ہے کہ مصر کے شہر اسکندریہ میں اسرائیلی سیاحوں کو لے جانے والی بس پر گولی چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : غیرت مند پاکستانیوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، علامہ ساجد نقوی

تاہم عرب میڈیا نے 2 صیہونی سیاحوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے جب کہ عبرانی میڈیا نے ایک صہیونی سیاح کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب دیگر میڈیا ذرائع نے صہیونی ٹیلی ویژن چینل 13 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مصری پولیس فورس نے صہیونیوں کو لے جانے والی بس کو روک کر 6 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button