غیرت مند پاکستانیوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ غیرت مند پاکستانیوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں خدا ان کا حامی و ناصر ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،علامہ باقرعباس زیدی
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ تازہ اسرائیلی جارحیت میں سینکڑوں معصوم فلسطینی مسلمانوں کی شہادت گہرے رنج و غم کا سبب ہے، امت مسلمہ متحد ہوکر صدائے احتجاج بلند کرے۔







