پاکستان کی اہم خبریںمشرق وسطی

 اتنا خوبصورت دن ہماری آنکھوں نے دیکھنا تھا,سوشل میڈیا صارفین

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مجاہدین نے ابتدائی بیس منٹ میں  مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے مراکز پر پانچ ہزار میزائل اور راکٹ داغے اور استقامتی محاذ کے ڈرون طیاروں نے بھی کئی صیہونی ٹھکانوں پر حملے کئے۔ اس کے ساتھ ہی استقامتی محاذ کے کئی جانبازسپاہی پیرا گلائڈر کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اتر گئے ۔

اسرائیلی اخبار اسرائیل ٹائمز کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے آپریشن میں اب تک 22 صیہونی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات خاص طور سے مسجد الاقصی اور مسلمان فلسطینی عوام کے خلاف  غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد فلسطینی مجاہدین نے آج صبح صیہونیوں کے خلاف ہمہ گیر، زمینی، سمندری اور فضائی جنگ شروع کردی ہے۔

اس موقع پر ارشاد ناصر نامی صارف نے لکھا کہ اتنا خوبصورت دن ہماری آنکھوں نے دیکھنا تھا، خدایا تیرا شکر، خدایا امام خامنہ ای کی پیشین گوئی کو بھی جلد پورا ہوتا دکھا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابومریم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ فلسطین کی سرزمین مقدس پر غاصب صیہونیوں کی ناک رگڑ دی گئی ہے۔ چار گھنٹوں میں پانچ ہزار راکٹوں سے مقبوضہ آٹھ شہروں کو نشانہ بنایا گیا سیکڑوں صہیونی مارے گئے ہزاروں زخمی ہیں، کئی شہروں کا مکمل نظام تاحال تباہ ہو چکا ہے۔ درجنوں اسرائیلی فوجی قید کر لئے گئے ہیں۔
طوفان اقصی شروع ہو چکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button