اسرائیلی ناو ڈوب گئی!ترکیہ اور مصر کو فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہوگی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

07 اکتوبر, 2023 14:11

   شیعت نیوز؛  چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

غیور اور شجاع فلسطینیوں کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

اسرائیل کے لئے نارملائزیشن کی مہم چلانے والے دیکھ لیں آپ ڈوبتی کشتی میں پاکستان کو سوار کرنا چاہتے ہیں

اسرائیلی فضائیہ کے نہتے فلسطینیوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

فلسطینی عوام کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں بچا، ہار بزدل صہیونیوں کا مقدر ٹھہرے گی۔

مسلم امہ فلسطینی کاز کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے۔

اسرائیل گزشتہ سال میں دو سو سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

فلسطینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی سفاکیت اور بربریت پر خاموش تماشائی عالمی برادری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے

ترکیہ اور مصر کو مصلحت پسندی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

1:23 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔