دنیا

ایران کے ساتھ بہت اچھے روابط ہیں، ولادیمیر پوتن

شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بکہا ہے کہ ایران کے ساتھ ان کے بہت اچھے روابط ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سوچی میں روس کے بہترین ٹیچروں کے فائنل مقابلے میں جیتنے والوں سے ملاقات میں کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت اچھے روابط ہیں اور ہم ہر ممکن طریقے سے ان میں توسیع کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس میں بچوں کو روسی زبان سکھانے کے لئے ویسے ہی مراکز قائم کئے جائیں جیسے ایران جیسے ملکوں میں بچوں کے تعلیمی مراکز کام کررہے ہیں ۔

اس سے پہلے روسی پارلیمنٹ دوما کی اقتصادی کمیٹی کے صدر میکسم توپیلین نے بھی کہا تھا کہ ایران روس کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے اور تہران کے ساتھ ماسکو کے روابط اور تعاون کو ہم کافی اہمیت دیتے ہیں۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے بھی گزشتہ منگل کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے روابط کو اطمینان بخش بتایا اور ٹرانزٹ، نقل و حمل، توانائی کے تبادلے نیز شمال جنوب کوریڈوڑ سمیت سبھی مشترکہ پروجکٹوں اور معاہدوں پر تیزرفتاری کے ساتھ عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی اورپابندیوں کی بھینٹ چڑھنے والے نوبل انعام کا اصلی حقدار ہے، غریب آبادی

دوسری جانب روس کے صدر نے کہا ہے کہ سامراجی دور بہت پہلے ختم ہو چکا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے مغربی ملکوں کو مخاطب اور ان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی دور بہت پہلے ختم ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کا حقیقت سے تعلق ختم ہو چکا ہے اور وہ اپنی حدوں کو پار کر چکے ہیں اور جو ملک بھی ان کی پیروی نہیں کرتا اسے دشمن بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ مغربی ممالک یہ تک بھول گئے ہیں کہ امن و صلح کیا ہوتی ہے اور وہ ہر قیمت پر اپنے مفادات و مقاصد کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انھوں نے جنگ یوکرین میں مغرب کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی زمین کی جنگ نہیں ہے۔

پوتین نے یوکرین کے لئے امریکی فوجی امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں کہ واشنگٹن کلسٹر بموں کے استعمال کو جرم سمجھتا ہے، اپنی نیابتی جنگ میں استعمال ہونے کے لئے یوکرین کو انواع و اقسام کے کلسٹر بم دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button