عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں ندیم رضاسرورکے گھرمیں خوشیوں کا سماء، زندگی کا بڑا خواب پورا

06 اکتوبر, 2023 19:51

شیعیت نیوز: عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواںسید ندیم رضا سرور کے چھوٹے صاحبزادے اور نامور نوحہ خواں سید علی جی نے آسٹریلیا کی ایک مشہور یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرکے ڈگری حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ندیم سرور نے اپنے صاحبزادوں علی جی اور جی شناور کے ہمراہ گریجویشن تقریب کے بعد لی گئی تصاور اور پیغام جاری کیا ہے ۔

ندیم سرور نے کہا ہے کہ میرے بیٹے علی جی کو بہت بہت مبارک ہو جس نے حال ہی میں میکوری یونیورسٹی سے ڈبل ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی پالیسی عوام دشمن اور ظالمانہ ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

یہ میری زندگی کے سب سے اہم خوابوں میں سے ایک تھا کہ میں اپنے بیٹے کو اس طرح کا سنگ میل حاصل کرتا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال قائم کرتا دیکھوں۔

میری دعا ہے کہ دنیا بھر کے تمام سرشار اور پرجوش افراد کو اپنے تعلیمی خواب کو پورا کرنے کا موقع ملے۔ آمین

7:58 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔