مشرق وسطی

کویتی سفیر کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے منظم ریاستی جرائم کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: کویتی سفیر نے اسرائیلی ریاست کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

جنیوا میں کویتی سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کے آئینی حقوق اور ان کے بنیادی اصولی مطالبات کی حمایت جاری رکھے گاْ

یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں کویت کے مستقل مندوب سفیر ناصر الھین کی طرف سے فلسطین اور دیگر عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے خطاب میں کی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی لٹیروں کی غارت گری اور لوٹ مار کے خلاف آیت اللہ علی خامنہ ای کی اپیل

کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق الھین نے کہا کہ ’’جب کہ دنیا انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی 75 ویں سالگرہ منا رہی ہے فلسطینی عوام کے نکبہ کو 75 سال گزر چکے ہیں۔‘‘

الھین نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آباد کاروں کی مسلسل دراندازی کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بار بار اشتعال دلانے کو بین الاقوامی قانون کی خطرناک خلاف ورزی اور مقدسات کی توہین قرار دیا۔

کویتی سفیر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ان سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام میکانزم کو فعال کرے۔

ادھر سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button