اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

شوفا گاؤں اور حوارہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: طولکرم کے جنوب مشرق میں شوفا گاؤں کے قریب فلسطینی گاڑٰی پر قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

مختلف اخباری رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو لے جانے والی ایک  گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع نے کہا کہ دونوں نوجوان شہید ہو گئے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایمبولینس عملے کو فلسطینی نوجوانوں کی نعشوں کو ریسکیو کرنے کی راہ رکاوٹیں بھی ڈالیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے نوجوانوں کی شناخت شہید عبدالرحمان عطا اور حذیفہ فارس کے ناموں سے کی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان دو نوجوانوں نے آبادکار بستی أفني حيفتس کے قریب اسرائیلی گاڑی یا موٹر سا ئیکل پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں شوفا گاؤں کی داخلی گذرگاہ کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عوام ، ایران کے حامی اور صیہونیوں کے مخالف ہیں

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے قصبے حوارہ میں جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر وزارت صحت کو نابلس کے قصبے حوارہ میں قابض صیہونی ریاست کی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت کی اطلاع دی۔

اسرائیلی فوج نے نابلس کے جنوب میں ایک عمارت کا محاصرہ کرنے کے بعد حوارہ میں فائرنگ کے حملے میں ملوث شہری کو نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کا دوسرا حملہ مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ہوا، جب ایک فلسطینی مزاحمتی کارکن نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں آباد کاروں کی گاڑی پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون آباد کار گھبرا گئی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button