خانہ فرہنگ لاہورکے زیر اہتمام جشن میلاد النبی کے موقع پر” اتحاد امت مسلمہ ” کانفرنس
شیعت نیوز: جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران نے 12 تا 17 ربیع الاول کو "ہفتہ وحدت ” کا نام دیا ہے اور اس مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کے اہتمام ” اتحاد امت مسلمہ میں علما و مشائخ کا کردار” کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ؛ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ سید علی رضا نقوی ، سربراہ جامعہ نعیمیہ؛ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پروفیسر سید محمود غزنوی ، سربراہ تحریک وحدت اسلامی پاکستان ؛صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، پیرسید محمد حبیب عرفانی، میاں جلیل احمد شرقپوری ، علامہ محمد خان لغاری ، پروفیسر سید محمود غزنوی، مفتی محمد زبیر، اور ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ، نےحضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔
قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران-مہران موحدفر نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر بلوچستان میں دہشتگردی سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا: اسلامی اور غیر اسلامی ممالک اپنے دینی و آئینی احکامات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ادیان الہی کے مقدسات کی توہین کی روک تھام میں اہم ذمہ داری رکھتے ہیں۔
ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران- لاہور جعفر روناس نے کہا؛ مسلمانوں کا اتحاد قرآن کا ایک متعین فریضہ ہے ۔مسلمانوں کے اتحاد کو جس طرح کا بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے،اس کا مقصد عالم اسلام کو کمزور کرنا ہے اور قرآن کی گستاخی جیسی گھناؤنی حرکتوں سے نہ صرف دین اسلام کو نقصان پہنچایا جاتا ہے بلکہ اس سے اتحاد کی مضبوطی اور تسلسل کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
اس موقع پر مفتی سید عاشق حسین، علامہ محمد حسین گولڑوی، لعل مہدی خان، سید اسامہ بخاری، علامہ عبدالمصطفٰی چشتی، رانا منان، سید کوثر عباس، امیر عباس مرزا، خواجہ زاہد عباس، ڈاکٹر میر آصف اکبر، بابا اسلم حیدری، صاحبزادہ میاں طاہر نقشبندی، بابا محمد شفیق بٹ، مفتی لیاقت علی صدیقی، فہد عباس، ڈاکٹر افضال احمد، سلمان روہاڑی، سید علی رضا کاظمی، مخدوم سید ہارون گیلانی، پیر اختر رسول قادری، پیر اعجاز محبوب رضوی، محمد ذیشان مشتاق، سردار اشتیاق خان، شاہد چوہدری اور پیر سید محمد شاہ ہمدانی بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔







