دنیا

ایران پہلے سے زیادہ طاقتور اور امریکہ کمزور ہوا ہے، سابق امریکی وزیرخارجہ

شیعیت نیوز: سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپئیو نے ایران کی طاقت میں اضافے اور امریکی کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن روس کے مقابلے میں مزاحمت کی صلاحیت سے عاری ہوچکا ہے۔

سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپئیو نے کہا ہے کہ ایران پہلے کی نسبت آج زیادہ امیر اور طاقتور ہوا ہے۔ آج اسرائیل سمیت خلیج فارس کے ممالک امریکہ سے مایوس ہوچکے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کو اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی، شیعہ قومی تنظیمات کا اہم اجلاس، میلاد النبیؐ پر خودکش حملوں اورگستاخانِ اہل بیتؑ کے خلاف عدم کارروائی کی مذمت

ٹرمپ حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوچکا ہے جس کی وجہ سے یوکرائن میں روس کے مقابلے میں مزاحمت کی صلاحیت سے عاری ہے جس کے نتیجے میں امریکہ اور یورپی ممالک بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صدر جو بائیڈن پر تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں دنیا پہلے سے زیادہ عدم استحکام کا شکار ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر، صدر السیسی کا تیسری بار انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ دنیا میں واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے شہری خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ افغانستان میں 13 امریکی شہریوں کی ہلاکت جوبائڈن حکومت کی ناکامی کی واضح دلیل ہے۔

پومپیو نے مزید کہا کہ چین پہلے سے زیادہ جرائت مند ہوکر اقتصادی جنگ اور مسلح تصادم کی تیاری کررہا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button