مصر، صدر السیسی کا تیسری بار انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

03 اکتوبر, 2023 12:53

شیعیت نیوز: مصر کے صدر السیسی نے رسمی طور پر اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے اواخر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے رسمی طور پر اعلان کیا ہے کہ مسلسل تیسری مرتبہ ملک میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی شمالی عراق میں فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، سیکورٹی ذرائع کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق داستان وطن کے نام سے ہونے والے اجلاس کے اختتام پر انہوں نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ رواں سال دسمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کرکے مزید چھے سال کے لیے ملک کا صدر بننا چاہتے ہیں۔

ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے اس اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں عوام کے مطالبات کے مطابق اگلے صدراتی انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہوں تاکہ عدالت پر مبنی حکومت کی تشکیل کا خواب پورا ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت مصر میں سیاسی استحکام اور ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے شب وروز کام کررہی ہے۔

1:23 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top