سعودی عرب

صیہونی وزیر مواصلات شلومو کرعی کا دورہ سعودی عرب

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین سے ایک صیہونی وفد اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرعی کی سربراہی میں سعودی عرب کی جانب روانہ ہے۔

یہ صیہونی وفد ریاض میں ہونے والے یونیورسل پوسٹل یونین کے اجلاس میں شریک ہو گا۔

اس وفد میں اسرائیل کی وزارت مواصلات کے متعدد حکام کے علاوہ کنسٹ کی اقتصادی کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ بیٹن بھی ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیل کی پارلیمنٹ کو کنسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیلسٹک میزائلوں کو کنٹرول کرنے کے لئے قطب جنوبی کا محل وقوع مناسب ہے، ایڈمرل شہرام

دلچسپ بات یہ ہے کہ صیہونی پوسٹل آرگنائزیشن کا کوئی بھی نمائندہ اس وفد میں موجود نہیں جس کی وجہ سے اس ادارے کے سربراہ میشائیل فاکنن اور شلومو کرعی کے درمیان اختلافات کی خبریں ہیں۔

صیہونی پوسٹل آرگنائزیشن کے ارکان اس اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

صیہونی وفد کا حالیہ دورہ ریاض اس وقت عمل میں آیا جب چند روز قبل اسرائیلی وزیر سیاحت ’’حاییم کاٹس‘‘ نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔

اسرائیلی وزیر سیاحت گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں عالمی سیاحتی یونین کے اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض گئے تھے۔

قبل ازیں صیہونی ریڈیو نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیل کی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے ایک سینیئر سعودی سیاستدان سے ملاقات کی ہے۔ تاہم صیہونی ریڈیو نے اس سعودی سیاستدان کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔

صیہونی حکام اس وقت سعودی عرب کا سفر کر رہے ہیں جب حال ہی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریاض اور تل ابیب روز بروز تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے حوالے سے ایک دوسرے کے قریب تر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button