پاکستان میں بحرانوں کی وجہ امریکی مداخلت ہے،ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی لبنانی چینل المنار سے گفتگو
شیعت نیوز:سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنانی چینل المنار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بدترین سیاسی و معاشی حالات کی وجوہات میں سے بنیادی ترین وجہ ہمارے اداروں کے اندر امریکی مداخلت و نفوذ ہے۔
آپریشن رجیم چینج سے لے کر اب تک تمام تر مسائل کی جڑ امریکہ ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے شک پاکستانی حکومت پر جتنا مرضی پریشر ہو لیکن پاکستانی قوم کبھی بھی اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرے گی۔







