سویڈش پولیس کی دوغلی پالیسی، قرآن کی شان میں دوبارہ گستاخی، دو مظاہرین گرفتار
شیعیت نیوز: سویڈش پولیس کی نگرانی میں قرآن کریم کی توہین کا واقعہ دوبارہ تکرار ہوگیا۔ احتجاج کرنے پر پولیس نے دو افراد گرفتار کرلئے۔
روسیا الیوم نے کہا ہے کہ عراقی نژاد پناہ گزین سلوان مومیکا نے مقامی پولیس کی حفاظت میں ایک بار پھر قرآن کریم کا ایک نسخہ نذر آتش کردیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گستاخانہ واقعہ سویڈن کے شہر مالمو میں پیش آیا اور سویڈش پولیس کی حمایت میں یہ کام انجام دیا گیا۔
پولیس نے دوغلی پالیسی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر احتجاج کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ افراد قرآن کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے۔
اس سے پہلے گذشتہ مہینے بھی عراقی نژاد گستاخ نے کئی مرتبہ قرآن کریم کی بے حرمتی کی تھی۔
ملعون مومیکا نے 28 جون کو اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کیا تھا اس سے پہلے سویڈن میں عراقی سفارت خانے کے باہر اسلام مخالف نعرے لگاتے ہوئے قرآن کریم اور عراقی پرچم کو بھی جلادیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عراق کی قومی سلامتی کے مشیر کا سکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تہران کا دورہ
دوسری جانب اسپین کے نائٹ کلب مورسیا میں سالگرہ منائی جا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔
ارنا کے مطابق اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران اچانک آگ بھڑ اُٹھی جس نے پورے ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بری طرح جھلسنے اور دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آگ نائٹ کلب کی بالائی منزل پر لگی تھی جس سے پوری عمارت مخدوش ہوگئی جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے دوران درجن سے زائد افراد کو منتقل کیا جہاں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 4 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کےلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔