دنیا

ترکی کی پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکہ حملہ آور ہلاک 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

شیعیت نیوز: ترکی کی پارلیمنٹ کے قریب ایک خودکش دھماکہ ہوا جس میں حملہ آور ہلاک اور دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع وزارت داخلہ کے گیٹ سے ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی ٹکرادی دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترک وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک حملہ آور خودکش کارروائی میں مارا گیا جبکہ دوسرے کو پولیس اہلکاروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔

ترکیہ کی وزارت داخلہ نے انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہونے والے اس حملے کو دہشت گردانہ قرار دیا ہے۔

ترک میڈیا نے بھی خبردی ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔

انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں ادھر ادھر بھاگتے دکھائی دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : راقی سیاستدان عراق کو امریکی غلامی سے آزاد کرائیں، عراق کی الفتح الائنس

دوسری جانب ترک حکام نے تصدیق کی ہے کہ انقرہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں پی کے کے کے ملوث ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرد تنظیم پی کے کے نے ترکی کے دارالحکومت میں واقع وزارت داخلہ کے دفتر پر ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے تعلق رکھنے والا شخص انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہے۔

دراین اثناء ذرائع نے کہا ہے کہ ترک جنگی طیاروں نے شمال میں کاروائی کرتے ہوئے کرد جماعت کے کم از کم 20 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی۔

انقرہ دھماکے کے بعد صدر اردوغان نے کہا تھا کہ دہشت گرد ترک شہریوں پر ہونے والے حملے میں شکست کھاگئے ہیں۔ وہ ہرگز اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ترکی غیر ملکی جنگجووں کے مقابلے میں اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button