متنازع ڈرامہ فرقہ عشق، فرحان گوہر بھارتی و امریکی ایماء پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سرگرم

01 اکتوبر, 2023 02:00

شیعیت نیوز: پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کیلئے اردو فلیکس نامی سوشل میڈیا نیٹ ورک پرجاری متنازعہ ڈرامہ سیریز فرقہ عشق کے پروڈیوسر فرحان گوہر کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابطوں اور فنڈنگ کے شواہد سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرحان گوہر بھارتی و امریکی ایماء پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کیلئے سرگر م ہیں،فرحان گوہر نامی شخص فرقہ عشق ڈرامے کی آڑ میں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلشن حدید ملیرمیں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے2 شیعہ عزادار شہید

فرقہ عشق نامی متنازعہ ڈرامے کی تیاری میں بھارتی ایجنسی را کی جانب سے فنڈنگ کی جارہی ہے۔فرقہ واریت پھیلانے کیلئے رقم براستہ دوبئی وصول کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ جہاں فرحان گوہر کا اکثر آنا جانا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایک جانب معاشی اور سیاسی بحرانوں میں جکڑا ہوا ہے دوسری جانب اب ملک دشمن قوتیں یہاں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دیکر اسے مزید کمزور کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ، ابھی متنازعہ بل کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوپائی تھی کہ پاکستان میں فرقہ عشق نامی ڈرامے کی صورت میں تصادم کی نئی کوشش شروع کردی گئی ہے ۔

1:09 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top