دنیا

بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا

شیعیت نیوز: برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گوردوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گوردوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

بھارتی ہائی کمشنر کو سکھ نوجوانوں نے گوردوارے کی پارکنگ میں ہی روک دیا۔

بھارتی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے انہیں گوردوارے کی جانب جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں علیحدگی پسند تنظیم کے سربراہ نیجر سنگھ کے قتل کے بعد سے ہی بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قطر کا عالمی برادری سے اسرائیل پر این پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

دوسری جانب جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی (ص) کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے عید میلاد النبی (ص) کی تقریب سعید کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ جمعہ بھی ادا کی۔

نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد وہاں موجودہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے حکومت کی طرف سے عید میلاد النبی(ص) کی تعطیل ایک روز قبل دیئے جانے کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو یہاں کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ذرا سی بھی قدر نہیں۔

اگر کسی بڑے دن کی تعطیل ایک روز قبل دینا اتنا ہی آسان ہے تو پھر حکومت دیوالی کی چھٹی ایک روز قبل دے کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعطیل کا فیصلہ ایک روز قبل کرکے یہاں کے عوام کے دل مجروح کئے ہیں۔

الیکشن کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ جب ان لوگوں (بھاجپا) میں تھوڑی سی ہمت آئے گی تب یہ لوگ یہاں الیکشن کرائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button