دنیا

یوکرائن کی امداد کے بارے میں امریکی سینٹ کا بڑا فیصلہ

شیعیت نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹ نے کورائن کو فوجی اور اقتصادی امداد کے حوالے سے حکومت کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

امریکی اخبار میں نشر ہونے والی خبر کے مطابق امریکی سینٹ نے آئندہ سال کے لئے امریکہ کی طرف سے یوکرائن کو بھیجی جانے والی 24 ارب ڈالر کی فوجی اور اقتصادی امداد کو منظور کرنے کے بجائے اس میں بڑی کمی کردی ہے۔

امریکی سینٹ نے 5۔4 ارب ڈالر کی فوجی امداد اور 65۔1 ارب ڈالر کی اقتصادی امداد کی تجویز دی ہے۔ یوکرائن کو بھیجی جانے والی فوجی امداد وزارت دفاع پینٹاگون اور اقتصادی امداد وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے یوکرائن کو 24 ارب ڈالر امداد کی درخواست منظو کرنے کی اپیل کی تھی۔

روس کی طرف سے حملے کے بعد یوکرائن کی حکومت اور فوج کو امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے امداد کی مد میں خطیر رقم موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے مجسمہ تیار

دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل یوکرائن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ابرامز ٹینک یوکرائن پہنچ چکے ہیں تاہم انھوں نے ان ٹینکوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔

امریکی وزیر جنگ لائڈ آسٹن نے گزشتہ ہفتے جرمنی کے ایک فوجی اڈے میں جنگ میں یوکرائن کی حمایت کرنے والے ملکوں کے رابطہ گروپ کے پندرہویں اجلاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے ابرامز ٹینک عنقریب یوکرائن پہنچ جائيں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی انٹیلی جنس سروس کے ایک سابق سینیئر افسر اسکاٹ ریٹر نے کہا ہے کہ کیف حکومت نے اپنے متعدد متضاد بیانات میں کہا ہے کہ موسم گرما کے تین مہینے میں محاذوں پر اس کے 71 ہزار فوجی مارے گئے ہیں۔

فوجی امور کے اس امریکی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اس جنگ میں یوکرائن فاتح نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button