دنیا

برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے مجسمہ تیار

شیعیت نیوز: برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نصب ہوگا، اس فن پارے کو ’’حجاب کی طاقت‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس مجسمے کو لیوک پیری نے ڈیزائن کیا ہے جسے اگلے ماہ (اکتوبر) میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے اسمتھ وک میں رکھا جائے گا۔

اسٹیل کا یہ مجسمہ 5 میٹر (16 فٹ) لمبا اور تقریباً ایک ٹن وزنی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ باجحاب لڑکی کا یہ مجسمہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے۔

مجسمہ تیار کرنے والے ڈیزائنر لیوک پیری کا کہنا ہے کہ ’حجاب کی طاقت‘ ایسا فن پارہ ہے جو اسلامی عقیدے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کی نشاندہی کرتا ہے جو حجاب لیتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کا وہ طبقہ ہے جس کی نمائندگی بہت کم ہے لیکن بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور دیگر ملکوں کے خلاف مغرب کی ظالمانہ پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہے، بسام صباغ

دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے ناپاک واقعات کے بعد ایک مسجد پُراسرار انداز میں لگنے والی آگ میں جل کر شہید ہوگئی۔

سویڈن کے مشرقی ضلعے آربی میں قائم ایک مسجد کی اوپری منزل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آتشزدگی کے وقت مسجد بند تھی اور اندر کوئی موجود نہیں تھا۔

مسجد کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ واقعے سے قبل ہمیں دھمکیوں اور جسمانی حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آتش زنی کا حملہ تھا۔

مقامی پولیس کے ریکارڈ سے بھی مسجد کے ترجمان کے دھمکیوں اور جسمانی حملوں کے دعوؤں کی تصدیق ہوتی ہے۔ لگتا ہے مسجد کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مسجد کی عمارت مکمل طور پر جل گئی۔

سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کے کئی واقعات کے بعد اب مسجد میں آتشزدگی سے ملک میں آباد 6 لاکھ مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button