طلبہ یونینز بحالی کمیٹی کی تشکیل،آئی ایس او پاکستان کا خیرمقدم

27 ستمبر, 2023 10:23

وفاقی وزارت تعلیم نے جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے معاملے پر اعلیٰ سطح  کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔  امامیہ اسٹوڈٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے ۔

مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سےقبل اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں بھی  طلبہ یونین کو بحال کیا گیا ہے۔

آئی ایس او کے رہنمانے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام جامعات میں طلبہ یونینز  فوری بحال کی جائیں۔

تحریک پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کی سالمیت میں طلبا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

طلبا یونین نہ صرف سیاست کی نرسری ہے بلکہ طلبہ یونین نے تعلیمی ماحول کی بہتری کے ساتھ ملک کو ہمیشہ بہترین قیادت فراہم کی ہے۔

یونین طلبہ اور معاشرے دونوں کیلئے ضروری ہے، یونین کے قیام سے طلبہ میں سیاسی و سماجی فہم آئے گا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

7:59 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top