لبنان

لبنان: ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے امین ابو راشد کی رہائی کے لیے مظاہرہ

شیعیت نیوز: لبنان میں درجنوں فلسطینی پناہ گزینوں نے کل صبح بیروت میں ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں کارکن امین ابو راشد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، جو تقریباً تین ماہ سے ہالینڈ میں زیرحراست ہیں۔

مظاہرین جنہوں نے ابو راشد کی تصاویراٹھا رکھی تھیں نےزور دیا کہ مہاجر کیمپوں کے مشکل معاشی حالات کی روشنی میں امین ابو راشد کی کوششوں اور تعاون نے گزشتہ برسوں میں ان کی تکالیف کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مظاہرین نے لبنان میں ڈچ سفیر کو ابو راشد کی امداد سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی جانب سے ایک یادداشت پیش کی، جس میں اس کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مزاحمتی فورسز کے اڈوں پر حملوں سے فلسطینی ملت کی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، حماس

انہوں اس بات پر زور دیا کہ اس کی سرگرمیوں میں صرف "یتیم، غریب، بوڑھے، معذور افراد، طلباء، مریض شامل ہیں جن کی اس اکیسویں صدی میں علاج کی استطاعت نہیں۔

ڈچ سکیورٹی حکام نے گذشتہ جون میں ابو راشد کو گرفتار کیا تھا اور اس پر اسلامی تحریک مزاحإت ’’حماس‘‘ سے منسلک تنظیموں کو رقوم بھیجنے کے شبہات کا الزام لگایا تھا۔

ڈچ حکام نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی مدد سے حماس کو 5.5 ملین یورو منتقل کیے، جسے مقدمے کی سماعت تک رہا کر دیا گیا۔

ڈچ حکام ابو راشد کو بغیر کسی مقدمے کے 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے حراست میں رکھے ہوئے ہیں، جب تک کہ اس پر من گھڑت الزامات کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جاتا، اسے رہا کرنے سے انکار کر دیا گیا حالانکہ ان کی صحت کافی خراب ہے۔ ایک بین الاقوامی قوانین کے تحت ابو راشد کی حراست غیرقانونی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button