اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں مزاحمتی فورسز کے اڈوں پر حملوں سے فلسطینی ملت کی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، حماس

شیعیت نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے کل رات مشرقی غزہ میں مزاحمتی فورسز کےٹھکانوں پر دو بار میزائل داغے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان حملوں میں حماس کے دو آبزرویشن پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس اخبار نے دعوی کیا کہ یہ حملے اسلامی استقامتی محاذ کی جانب سے آگ لگانے والے غبارے چھوڑنے کے جواب میں کئے گئے۔

فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ مشرقی غزہ میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

غزہ کے محاصرے اور فلسطینی عوام اور مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور استقامتی محاذ بھی صیہونی جارحیت کا مقابلہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی خاتون یاسمین شعبان کو چھ سال قید کی سزا

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں مزاحمتی فورسز کے اڈوں اور واچ ٹاوروں پر صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں کہا ہے کہ اس سے فلسطینی مزاحمت کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کے ناپاک منصوبوں اور فلسطینیوں کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونیوں سے نبرد آزما رہے گی اور دشمن کے حملے اسے روک نہیں سکتے۔

حازم قاسم نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم اور مزاحمت کی ہر میدان میں حمایت جاری رکھیں گے اور قابض صیہونی دشمن کی جانب سے مسجد اقصی کو یہودی بنانے کی سازشوں اور اس کے مغربی کنارے اور غزہ میں مظالم اور جرائم کے خلاف مقابلہ کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا مسلمہ حق ہے۔

یاد رہے کہ حماس کا یہ بیان غاصب اور ناجائز صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کے ذریعے مشرقی غزہ میں مزاحمتی فورسز کے اڈوں اور واچ ٹاوروں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے بعد آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button