مسئلہ فلسطین پہ پاکستان اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا،طاہر اشرفی

27 ستمبر, 2023 08:57

شیعت نیوز:چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ناممکن ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں۔

اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی فورم پر اپنا موقف پیش کیا، کشمیر کے مسئلے پر سب نے سعودی عرب کا موقف دیکھ لیا، بھارت سے مذاکرات کشمیر کے راستے سے ہوں گے، پاکستان کسی بھی معاملے میں تنہا نہیں ہے۔

کشمیر پر سعودی عرب اور او آئی سی کا وہی موقف ہے جو ہمارا ہے، توہین رسالت اور قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں، ہم تمام الہامی کتابوں کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔

اس وقت دنیا میں سب سے اہم معاملہ اسلاموفوبیا کا ہے، ایک بار پھر یورپی ملک میں سفارتخانوں کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور سعودی عرب کے موقف میں کوئی لچک نہیں ہے، پاکستان کے اصولی موقف سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

4:39 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top