اسلام آباد کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں کو قوم دفن کر دے گی،سراج الحق

26 ستمبر, 2023 15:11

سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نیدرلینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی

اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں اور او آئی سی سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا کہ امت کے جذبات کی موثر ترجمانی کی جائے اور مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسلامی ممالک کی جانب سے اسے تسلیم کرنے سے تحریک آزادی فلسطین بری طرح متاثر ہو گی،

اسلام آباد کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی حرکت کو پاکستانی قوم سختی سے دفن کر دے گی۔ امیر جماعت نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے، بجلی کا ٹیرف، پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں۔

2:25 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top