مسلم ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ تشویش ناک ہے ،علامہ احمد اقبال رضوی
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سعودی عرب سمیت آٹھ ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ تشویش ناک ہے۔
ہزاروں فلسطینیوں نے ارض مقدس کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اب بھی استقامت کا چٹان بن کر مزاحمت کر رہے ہیں
مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینی شہداء سے غداری اور فلسطینیوں کی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب فسلطین قبضہ یہود سے آزاد ہوگا ہم سب وہاں نماز ادا کریں گے







